Comparison between Islam & Christianity

رسول عربی نے اپنی وفات سےکچھ مدت پہلے جمعتہ الوداع کے موقع پر مکہ میں اہل عرب کو یہ پیغام سنایا تھا ۔ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا " آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کردیا اور اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو چنا (سورہ مائدہ آیت 5)۔

لئے دین کو مکمل کردیا اور اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو چنا (سورہ مائدہ آیت 5)۔ منجی عالمین سیدنا عیسیٰ مسیح نے اپنی رسالت کےابتدائی ایام میں علی الاعلان فرمایاتھا کہ آپ کی آمد کا مقصد یہ تھا کہ بنی آدم کی نجات کا کام مکمل اور پورا ہو (انجیل شریف بہ مطابق حضرت یوحنارکوع 3آیت 16 ورکوع 4 آیت 34وغیرہ) مصلوب ہونے سے ایک رات پہلے آپ نے خدا سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ بنی آدم کی نجات کا کام جو تونے مجھے کرنے کو دیا تھا اس پورا کرکے میں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کیا ۔" ( انجیل شریف حضرت یوحنارکوع 17 آیت 4) اور صلیب پر سے آپ نے دم واپسین اپنی زبان مبارک سے ارشاد فرمایا کہ " پورا ہو ا اور آپ نے جان دے دی ۔" (انجیل شریف حضرت یوحنا رکوع 19 آیت 30)۔

پس ارضِ مقدس کے کوہِ کلوری سے اوردشت ِ عرب کے شہر مکہ سے ایک ہی آواز بلند ہوتی ہے کہ " پورا ہوا " گذشتہ چودہ صدیوں سے مسیحیت اور اسلام میں متنازعہ فیہ امر یہی رہا ہے کہ کونسا مذہب جامع کامل اور عالمگیر ہے؟کس دین کے اصول بنی نوع انسان کی اقوام وملک کی روحانی اقتضاؤں کو پورا کرتے ہیں؟ کس مذہب کا بانی انسانِ کامل ہے جو کل دنیا کی اقوام کے افراد کے لئے کامل اور اکمل نمونہ ہوسکتا ہے ؟ کونسا مذہب گم شدہ گنہگار انسان کو یہ توفیق بخش سکتاہے کہ وہ ازسرِ نودنیا نفس اورشیطان پر غالب آکر صراطِ مستقیم پرچل سکے؟

مصنف/ کتاب کا نام

PDF

MB

علامہ برکت اللہ مرحوم    
دینِ فطرت مسیحیت یا اسلام :
اس کتاب میں علامہ برکت اللہ مرحوم نے اس امر پر بحث کی ہے کہ صرف مسیحیت ہی فطرت کے جبلی میلانات کو پورا کرتی ہے اوراسلام میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ یہ کرسکے۔
پڑھئيے 2.3
توضحیح البیان فی اصولِ قرآن:
جس میں اس امر پر بحث کی گئی ہے کہ آیا اسلام کے اصول میں عالمگیر ہونے کی صلاحیت ہے یا نہیں ۔
پڑھئيے 0.9
دشتِ کربلا وکوہِ کلوری:
جس میں جنابِ مسیح اور جنابِ امام حسین کی قربانیوں کا موازانہ کیا گیا ہے۔
پڑھئيے 0.3
اشترکیت اور مسیحیت :
اس کتاب میں علامہ برکت اللہ مرحوم نے اشتراکی اصولوں کو مسیحی تعلیم کی کسوٹی پر پرکھاہے۔
پڑھئيے 0.2
علامہ اکبر مسیح    
عبد المسیح ولد اسحاق کندی:
عبداللہ ولد اسماعیل ہاشمی مسلمان کی دعوتِ اسلام کا عبدالمسیح ولد اسحاق کندی مسیحی کی طرف سے قابلِ دید جواب جس میں اسلام اورمسیحیت کا باہمی مقابلہ کرکے مسیحی دین کی فضيلت ثابت کی ہے۔
پڑھئيے 1.9
علامہ عبدالحق فاتح قادیان    
قران السعدین:
اس کتاب میں علامہ عبدالحق مرحوم نے سیدنا عیسٰی مسیح کی شان ازروئے قرآن اوربائبل کی روشنی میں بیان کی ہے۔
پڑھئيے 0.6
علامہ کرسٹن سن صاحب    
آزادی کی شریعت :
اس کتاب میں علامہ کرسٹن سن صاحب نے شرعی نقطہ نگاہ سے اسلام اور مسیحیت کا موازنہ کیا ہے۔
پڑھئيے 0.3
علامہ سیموئیل زویئمر    
ترقی یا تنزل: اسلام ،یہودیت اورمسیحیت :
اس کتاب میں علامہ سیموئيل زویئمر صاحب تینوں مذاہب کی تعلیم کا موازانہ کیا ہے۔
پڑھئيے 0.4
علامہ حاجی پادری سلطان محمد پال (افغانی مُلا)    
ہمارا قرآن:
اس نادر اوربیمثل اورشہر ہ آفاق کتاب میں وہ سب باتیں جمع کی گئی ہیں جو بائبل سے قرآن میں ماخوذ ہیں۔ اورلطف یہ کہ صرف بائبل کے اُردو متن اورقرآن کے عربی متن بمع اُردو ترجمہ کوبالمقابل رکھ دیا ہے۔ مسلمانوں اورمسیحیوں دونوں کی آنکھیں کھولنے والی کتاب ہے۔جودیکھتاہے فدا ہوجاتاہے۔ اس اکیلی کتاب نے بحث کا رنگ بدل دیا ہے۔
پڑھئيے 1.2
علامہ جے قلندر مرحوم    
مقدمہ، مسیحیت اور اسلام:
اس کتاب میں علامہ صاحب نے مسیحیت اوراسلام کا موازانہ بہت خوبصورت انداز میں کیا ہے۔
پڑھئيے 1.6
علامہ اے ایچ ینگ مرحوم    
ہندومت ،اسلام اورمسیحیت:
اس کتاب میں علامہ صاحب نے تینوں مذاہب کا موازانہ کیا ہے۔
پڑھئيے 0.4